Urdu Poetry Official 🇵🇰 ( @urdupoetryofficial ) Instagram Profile

urdupoetryofficial

Urdu Poetry Official 🇵🇰

  • 4.4k posts
  • 386k followers
  • 3.1k following

Urdu Poetry Official 🇵🇰 Profile Information

@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

حضرتِ اقبالؔ

اَفلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخِر
کرتے ہیں خِطاب آخِر اُٹھتے ہیں حِجاب آخِر
اَحوالِ مَحبَّت میں کُچھ فرق نہیں ایسا
سوز و تب و تاب اَوَّل سوز و تب و تاب آخِر
مَیں تُجھ کو بتاتا ہُوں تقدیر اُمَم کیا ہے
شَمشِیر و سِناں اَوَّل طاؤس و رُباب آخِر
مَیخانہءِ یورپ کے دَستُور نِرالے ہیں
لاتے ہیں سُرُور اَوَّل دیتے ہیں شراب آخِر
کیا دَبدَبہءِ نادِر کیا شوکتِ تیموری
ہو جاتے ہیں سب دَفتر غَرقِ مئے ناب آخِر
خَلوَت کی گھڑی گُزری جَلوَت کی گھڑی آئی
چُھٹنے کو ہے بِجلی سے آغوشِ سَحاب آخِر
تھا ضَبط بہت مُشکِل اِس سَیل معانی کا
کہہ ڈالے قلندر نے اَسرارِ کِتاب آخِر۔۔۔!

حضرتِ اقبالؔ

اَفلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخِر
کرتے ہیں خِطاب آخِر اُٹھتے ہیں حِجاب آخِر 
اَحوالِ مَحبَّت میں کُچھ فرق نہیں ایسا
سوز و تب و تاب اَوَّل سوز و تب و تاب آخِر 
مَیں تُجھ کو بتاتا ہُوں تقدیر اُمَم کیا ہے
شَمشِیر و سِناں اَوَّل طاؤس و رُباب آخِر 
مَیخانہءِ یورپ کے دَستُور نِرالے ہیں
لاتے ہیں سُرُور اَوَّل دیتے ہیں شراب آخِر 
کیا دَبدَبہءِ نادِر کیا شوکتِ تیموری
ہو جاتے ہیں سب دَفتر غَرقِ مئے ناب آخِر 
خَلوَت کی گھڑی گُزری جَلوَت کی گھڑی آئی
چُھٹنے کو ہے بِجلی سے آغوشِ سَحاب آخِر 
تھا ضَبط بہت مُشکِل اِس سَیل معانی کا
کہہ ڈالے قلندر نے اَسرارِ کِتاب آخِر۔۔۔!
1008 0 22 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

جھوٹ سچ کے کھیل میں ہلکان ہیں
خوب ہیں یہ لڑکیاں بے چاریاں

جون ایلیا

جھوٹ سچ کے کھیل میں ہلکان ہیں
خوب ہیں یہ لڑکیاں بے چاریاں

جون ایلیا
3184 0 21 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا
تالے کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسا ہوتا تھا

اظہؔر فراغ

دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا
تالے کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسا ہوتا تھا

اظہؔر فراغ
4372 0 21 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
مرزا غالب

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن 
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے 
مرزا غالب
5853 0 21 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

ضَبط کرنا نہ کبھی ضَبط میں وَحشَت کرنا
اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے مَحَبَّت کرنا
تجھ سے کہنے کی کوئی بات نہ کرنا تجھ سے
کُنجِ تنہائی میں بس خُود کو مَلامَت کرنا
اک بَگُولے کی طرح ڈھونڈتے پھرنا تجھ کو
رُوبرُو ہو تو نہ شکوہ نہ شکایَت کرنا
ہم گدایانِ وفا جانتے ہیں اے درِ حسن
عمر بھر کارِ نَدامَت پہ نَدامَت کرنا
اے اسیرِ قفسِ سحرِ انا دیکھ آ کر
کتنا مشکل ہے ترے شہر سے ہِجرَت کرنا
صورتِ ماہِ منیر اب کے سرِ بام آ کر
ہم فقیروں کو بھی کچھ رنج عنایت کرنا
جَمع کرنا تہِ مِژگاں تجھے قطرہ قطرہ
رات بھر پھر تجھے ٹکڑوں میں رِوایَت کرنا
کام ایسا کوئی مشکل تو نہیں ہے خاورؔ
مگر اِک دستِ حنا رنگ پہ بَیعَت کرنا

ایوب خاورؔ

ضَبط  کرنا  نہ  کبھی ضَبط  میں وَحشَت کرنا 
اتنا  آساں  بھی  نہیں تجھ  سے  مَحَبَّت  کرنا 
تجھ سے کہنے کی کوئی بات نہ کرنا تجھ سے 
کُنجِ تنہائی  میں  بس خُود  کو  مَلامَت  کرنا 
اک  بَگُولے  کی  طرح  ڈھونڈتے پھرنا تجھ کو 
رُوبرُو  ہو  تو  نہ  شکوہ  نہ  شکایَت  کرنا 
ہم  گدایانِ  وفا  جانتے  ہیں  اے  درِ  حسن 
عمر  بھر  کارِ  نَدامَت  پہ  نَدامَت  کرنا 
اے  اسیرِ  قفسِ  سحرِ  انا  دیکھ  آ  کر 
کتنا  مشکل  ہے  ترے  شہر  سے  ہِجرَت  کرنا 
صورتِ  ماہِ  منیر  اب  کے  سرِ  بام  آ  کر 
ہم  فقیروں  کو  بھی  کچھ  رنج  عنایت کرنا 
جَمع  کرنا  تہِ  مِژگاں  تجھے  قطرہ  قطرہ 
رات  بھر  پھر  تجھے ٹکڑوں میں رِوایَت کرنا 
کام  ایسا  کوئی  مشکل  تو  نہیں  ہے  خاورؔ 
مگر  اِک  دستِ  حنا  رنگ  پہ  بَیعَت  کرنا

ایوب خاورؔ
4232 0 7 hours ago
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے۔۔۔شعری بھوپالی۔۔!! غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے
کہ منزل دور ہو اور راستے میں شام ہو جائے
وہی نالہ وہی نغمہ بس اک تفریق لفظی ہے
قفس کو منتشر کر دو نشیمن نام ہو جائے
تصدق عصمت کونین اس مجذوب الفت پر
جو ان کا غم چھپائے اور خود بد نام ہو جائے
یہ عالم ہو تو ان کو بے حجابی کی ضرورت کیا
نقاب اٹھنے نہ پائے اور جلوہ عام ہو جائے
یہ میرا فیصلہ ہے آپ میرے ہو نہیں سکتے
میں جب جانوں کہ یہ جذبہ مرا ناکام ہو جائے
ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے
بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہو جائے
جو میرا دل نہ ہو شعریؔ حریف ان کی نگاہوں کا
تو دنیا بھر میں برپا انقلاب عام ہو جائے

غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے۔۔۔شعری بھوپالی۔۔!! غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے 
کہ منزل دور ہو اور راستے میں شام ہو جائے 
وہی نالہ وہی نغمہ بس اک تفریق لفظی ہے 
قفس کو منتشر کر دو نشیمن نام ہو جائے 
تصدق عصمت کونین اس مجذوب الفت پر 
جو ان کا غم چھپائے اور خود بد نام ہو جائے 
یہ عالم ہو تو ان کو بے حجابی کی ضرورت کیا 
نقاب اٹھنے نہ پائے اور جلوہ عام ہو جائے 
یہ میرا فیصلہ ہے آپ میرے ہو نہیں سکتے 
میں جب جانوں کہ یہ جذبہ مرا ناکام ہو جائے 
ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے 
بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہو جائے 
جو میرا دل نہ ہو شعریؔ حریف ان کی نگاہوں کا 
تو دنیا بھر میں برپا انقلاب عام ہو جائے
3663 0 19 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

اپنی محرومیاں چھپاتے ہیں
ہم غریبوں کی آن بان میں کیا

خود کو جانا جدا زمانے سے
آ گیا تھا مرے گمان میں کیا

شام ہی سے دکان دید ہے بند
نہیں نقصان تک دکان میں کیا

اے مرے صبح و شام دل کی شفق
تو نہاتی ہے اب بھی بان میں کیا

بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا

خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیا
آ رہا ہے مرے گمان میں کیا

عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

اپنی محرومیاں چھپاتے ہیں
ہم غریبوں کی آن بان میں کیا

خود کو جانا جدا زمانے سے
آ گیا تھا مرے گمان میں کیا

شام ہی سے دکان دید ہے بند
نہیں نقصان تک دکان میں کیا

اے مرے صبح و شام دل کی شفق
تو نہاتی ہے اب بھی بان میں کیا

بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا

خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیا
آ رہا ہے مرے گمان میں کیا
6767 0 18 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

چاند سے چہرے کا صدقہ بھی اُتارا کیجے
مشورہ ہے یہ میری جان! گوارا کیجے

ہم تُمہیں ایک نَظَر بھی نہیں اچھّے لگتے
ارے کیجئے جان یہی بات دوبارا کیجے

روشنی دِن کی اندھیروں میں سِمَٹ جاتی ہے
گھر کے آنگن میں نہ یُوں بال سنوارا کیجے

ہم تو یہ جان ہتھیلی پہ لئے پِھرتے ہیں
بَس کِسی دِن ہمیں ہلکا سا اِشارا کیجے

آپ تو مَحل نشِیں نرم مُلائم سے ہیں
جھونپڑی ہے یہ غریبوں کی گُزارا کیجے
ہم تو راہوں میں لیے پھرتے ہیں کاسہِ دِل
حال کیسا ہے کِسی روز نظارا کیجے۔۔۔! افضل عاجز

چاند سے چہرے کا صدقہ بھی اُتارا کیجے
مشورہ ہے یہ میری جان! گوارا کیجے

ہم تُمہیں ایک نَظَر بھی نہیں اچھّے لگتے
ارے کیجئے جان یہی بات دوبارا کیجے

روشنی دِن کی اندھیروں میں سِمَٹ جاتی ہے
گھر کے آنگن میں نہ یُوں بال سنوارا کیجے

ہم تو یہ جان ہتھیلی پہ لئے پِھرتے ہیں
بَس کِسی دِن ہمیں ہلکا سا اِشارا کیجے

آپ تو مَحل نشِیں نرم مُلائم سے ہیں
جھونپڑی ہے یہ غریبوں کی گُزارا کیجے 
ہم تو راہوں میں لیے پھرتے ہیں کاسہِ دِل
حال کیسا ہے کِسی روز نظارا کیجے۔۔۔! افضل عاجز
4659 0 18 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

Follow for more updaate @urdupoetryofficial

Follow for more updaate @urdupoetryofficial
6065 0 16 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

مشیر کاظمی
اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے
بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا
تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے
جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں
شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے
وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
اے راہِ حق کے شہیدو

مشیر کاظمی 
اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے
بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا
تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے
جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں
شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے
وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
اے راہِ حق کے شہیدو
3156 0 15 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

بھائی حضرت رئیس امروہی کی نذر
جون ایلیا
تشنہ کامی کی سزا دو تو مزا آ جائے
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزا آ جائے

میرِ محفل بنے بیٹھے ہیں بڑے ناز سے ہم
ہمیں محفل سے اُٹھا دو تو مزا آ جائے

تم نے اِحسان کیا تھا جو ہمیں چاہا تھا
اب وہ اِحسان جتا دو تو مزا آ جائے

آپنے یوسف کی زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسینوں سے ملا دو تو مزا آ جائے

چین پڑتا ہی نہیں ہے تمھیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزا آ جائے

بھائی حضرت رئیس امروہی کی نذر
جون ایلیا
تشنہ کامی کی سزا دو تو مزا آ جائے
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزا آ جائے

میرِ محفل بنے بیٹھے ہیں بڑے ناز سے ہم
ہمیں محفل سے اُٹھا دو تو مزا آ جائے

تم نے اِحسان کیا تھا جو ہمیں چاہا تھا
اب وہ اِحسان جتا دو تو مزا آ جائے

آپنے یوسف کی زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسینوں سے ملا دو تو مزا آ جائے

چین پڑتا ہی نہیں ہے تمھیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزا آ جائے
5260 0 14 October, 2019
@urdupoetryofficial Profile picture

@urdupoetryofficial

یہ غم کھاتا چلا جاتا ہے مجھ کو
مجھے اس خوف سے فرصت نہیں ہے
کہیں برکت نہ اٹھ جائے وہاں سے
جہاں استاد کی عزت نہیں ہے
انور مسعود

یہ غم کھاتا چلا جاتا ہے مجھ کو
مجھے اس خوف سے فرصت نہیں ہے
کہیں برکت نہ اٹھ جائے وہاں سے
جہاں استاد کی عزت نہیں ہے
انور مسعود
4695 0 14 October, 2019